• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز آباد کے رہائشیوں کا بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور (وقائع نگار)پھندو روڈ عزیز آباد کے رہائشیوں نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمر کو تبدیل نہ کرنے کے خلاف گزشتہ روز پھندو روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں کثیر تعدادمیں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اور متعلقہ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرے کی قیادت اقبال خان اور دیگر کررہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ عزیز آباد میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ 48 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے جس کے لئے متعلقہ سپرڈنٹ کو کئی مرتبہ شکایات کر چکے ہے مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہو سکی ہے جبکہ الیکشن سے قبل تبدیلی سرکار نے ہمیں جو بنیادی حقوق فراہم کرنے کے بلندوبانگ نعرے کیئے تھے وہ آج تک پورے نہیں ہوسکے مظاہرین نے کہا کہ علاقہ میں گھنٹوں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ روزگار بھی متاثر ہونے لگا اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور ٹرانسفارمر تبدیل کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔
تازہ ترین