• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا کے فیشن برانڈ کی پاکستان میں شوٹنگ

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے شوہر اور معروف فیشن ڈیزائنر آنند آہوجا نے پاکستان کے شہر لاہور میں اپنے فیشن برانڈ کا شوٹ کروایا ہے۔

سونم کپور کے شوہر نے حال ہی میں اپنے کپڑوں کے برانڈ ’بھانے‘ کے ذریعے سرحد پار سے فیشن میں تعاون کیا، اُنہوں نے لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کی سڑکوں پر اپنے فیشن برانڈ کا شوٹ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔


 آنند آہوجا کپڑے کے برانڈ ’بھانے‘ کے بانی ہیں جو مردوں اور عورتوں کے لیے  لباس تیار کرتے ہیں، اُن کے برانڈ کے اسٹور ممبئی، نئی دہلی اور بنگلور میں واقع ہیں۔ 

اب حال ہی میں آنند آہوجا کے فیشن برانڈ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے اُن کی نئی کلیکشن کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

























ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی ماڈلز نے آنند آہوجا کے فیشن برانڈ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ یہ فوٹو شوٹ لاہور کی سڑکوں پر شوٹ کیا گیا ہے۔

آنند آہوجا کے فیشن برانڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ ’اُنہوں نے لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن میں اپنا فوٹو شوٹ کیا اور وہ شہر کی خوبصورتی دیکھ کر بہت حیران ہوئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ ’بھانے‘ پہلا بھارتی فیشن برانڈ نہیں ہے جس نے اپنی مہم کے لیے فوٹو شوٹ پاکستان میں کیا ہے جس میں ہمارے مقامی ماڈلز شامل ہیں، اس سے پہلے بھی دیگر بھارتی فیشن برانڈز پاکستان میں فوٹو شوٹ کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا 8 مئی 2018 کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی سے قبل دونوں کے درمیان بہت گہری دوستی بھی تھی، آنند آہوجا ایک نامور بھارتی فیشن برانڈ کے مالک ہیں۔

تازہ ترین