• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’رنگ محل‘ کی مہ پارہ کی مقبولیت میں اضافہ

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’رنگ محل‘ میں مہ پارہ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ سحر خان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود سحر خان کے آفیشل اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سحر خان کو انسٹاگرام پر پانچ لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے اور اُن کی مقبولیت اُن کے حالیہ ڈرامہ سیریل ’رنگ محل‘ کے بعد بڑھی ہے۔

انسٹاگرام فالوورز میں اضافے کے لیے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سحر خان نے اپنے اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔


سحر خان نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اُنہوں نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنی انسٹاگرام فیملی کا شکریہ ادا کیا اور اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’مثبت رہیں، مہربان رہیں، اچھائی کریں تو بدلے میں آپ کے ساتھ بھی سب کچھ اچھا ہی ہوگا۔‘

سحر خان نے صرف 10 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک 50 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ڈرامہ سریل ’رنگ محل‘ کا اختتام ہوا ہے، محبت، جذبات، طبقاتی اختلافات، خوشی اور غم کی ڈور سے بنی گئی یہ دِل چھو لینے والی کہانی شافعہ خان نے تحریر کی جسے ہدایتکار زاہد محمود نے انتہائی عمدگی سے عکس بند کیا۔

 ڈرامے کی کہانی میں ہمایوں اشرف، سحر خان، اروبا مرزا، علی انصاری، فضیلہ قاضی، راشد فاروقی، شجیر الدین، محسن گیلانی، صبیحا ہاشمی، عاصم محمود، حمیرا بانو، سلمیٰ حسن، ثانیہ شیخ اور شبیر جان نے ایسی یادگار پرفارمنس دی ہے جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

تازہ ترین