• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی بھی نیٹ فلکس شو ’سکویڈ گیم‘کے مداح

سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی نیٹ فلکس کے سپر ہٹ شو ’سکویڈ گیم‘ کے سحر سے نہیں بچ سکے اور یہ شو دیکھنے کے لیے اپنے مداحوں سے رائے مانگ لی۔

عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے ’سکویڈ گیم‘ دیکھنے کے لیے رائے مانگ لی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ارد گرد نیٹ فلکس کے شو سکویڈ گیم کی غیر معمولی شہرت نے مجھے یہ شو دیکھنے کے لیے دلچسپی پیدا کردی ہے۔

عدنان صدیقی نے اس شو کے بارے میں مداحوں کی رائے مانگتے ہوئے لکھا کہ ’کیا واقعی یہ شو اس قابل ہے کہ اسے دیکھنے کے لیے وقت نکالا جائے؟‘

خیال رہے کہ جنوبی کورین سیریز  ’سکویڈ گیم‘پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی ہے۔

اس سیریز کے مداحوں کی تعداد دنیا بھر میں باضابطہ طور پر 111 ملین تک پہنچ گئی ہے، جو کہ اب تک نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی کسی بھی سیریز کے مداحوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین