• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صہیب مقصود نے اپنے بلے کی تیاری کی ویڈیو شیئر کردی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز صہیب مقصود نے اپنے بلے کی تیاری کی ویڈیو شیئر کردی۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صہیب مقصود نے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے  میرے بلے تیار کرنے والے کاریگر نے بہت محنت کی۔ لیکن یہ ہونا نہیں تھا۔

صہیب مقصود نے مزید لکھا کہ اللّٰہ ہمیشہ بہتر فیصلہ کرتا ہے کہ ہمارے لیے کیا بہتر ہے۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہو گا، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں 29 اکتوبر کو افغانستان کے مدِمقابل ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہو گا۔

تازہ ترین