• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، میڈیا اتھارٹی کے خلاف کنونشن کا انعقاد


پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف سکھر پریس کلب میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ صرف پی ایم ڈی اے کا قانون ہی نہیں بلکہ اس حکومت میں تسلسل کے ساتھ عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کیا جارہا ہے، جس سے تمام طبقات متاثر ہورہے ہیں۔

پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ ورکر کو آزادی صحافت کے اپنے حق کا احساس ہوگیا ہے اور ورکر اس کے لیے کھڑا ہوگیا ہے۔

جنرل سیکریٹری ناصر زیدی کا کہنا تھا کہ پریس کی آزادی روکنے کے کسی قانون کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر صحافیوں نے نومبر میں اسلام آباد تک پی ایف یو جے کے لانگ مارچ میں شرکت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

تازہ ترین