گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ نےسابق گورنر سندھ محمد زبیر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔ ایک شہری محمد خالد نے تھانہ صدر گوجرانوالہ میں درخواست دائر کی تھی کہ محمد زبیر کی نازیبا ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا تو درخواست گزار نے سیشن کورٹ گوجرانوالہ سے رجوع کیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد فاروق نے سماعت کی اور سابق گورنر کے وکیل رانا بلال احمد کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئےدرخواست خارج کر دی۔