• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے گراں قدر تعلیمی وتحقیقی خدمات انجام دیں، اے کیو خلیل

کراچی ( نیوز ڈیسک ) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر ناقابل تسخیر بنایا۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی چیئر سینیٹ ونگراں دفتر شیخ الجامعہ اے کیو خلیل نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں ہونے والے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے تعلیم وتحقیق کے لیے گراں قدر خدمات نے انجام دیں۔ مرحوم ایک بہترین منتظم اوراعلیٰ اخلاق کے مالک تھے ان کی اچانک موت سے جو خلاءپیدا ہوا ہے اسے پُر کرنامشکل ہے۔تعزیتی اجلاس سے قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے بھی خطاب کیا،اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی، سیما ناز صدیقی، محمد صدیق،ڈاکٹر اخلاق حسین،ڈاکٹر ساجد جہانگیر،ڈاکٹر محمد افضال،ڈاکٹراقبال نقوی،ڈاکٹر توقیر راؤاور شیخ کاشف رفعت و دیگر تدریسی و غیر عمال عمّال اور طلباءو طالبات نے شرکت کی۔

تازہ ترین