کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کابل کے لیے فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق فیصلہ افغان حکام کے غیر مناسب رویے کے سبب کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کابل کے لئے اپنی پروازیں غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردیں۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ بین الاقوامی فضائی آپریشن کے لئے بدلتے ہوئے نامسائد حالات اور صورتحال کی وجہ سے کیا گیا ہے۔حکومت کی تبدیلی کے بعد بھی کابل کے لئے پروازیں خالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیاد اوردو ستانہ اداروں کے پر زور اصرارپر چلائی جارہیں تھیں۔