اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نےʼʼ ایڈن گارڈن ہائوسنگ سکینڈلʼʼ از خود نوٹس کیس میں ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی ( ڈی ایچ اے) کی جانب سے نئی سائٹ پر ڈویلپمنٹ کی اجازت دینے سے متعلق دائر کی گئی ایک نئی متفرق درخواست کی سماعت کے دوران د رخواست گزار ڈی ایچ اے کو نئی سائٹ کا ماسٹر پلان راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(روڈا) کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، عدالت نے آبزرویشن دی ہے کہ ڈی ایچ بتائے کہ ایڈن گارڈن کے متاثرین کو پلاٹس دینے یا رقم واپس کرنے کے معاملے پر کب تک فیصلہ کردیا جائے گا، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جمعرات کے روز ڈی ایچ اے لاہور کی نئی سائٹ پر ڈویلپمنٹ کیلئے اجازت دینے اور ایڈن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تو ’’روڈا ‘‘کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈی ایچ اے کی اراضی ایل ڈی اے سے روڈا کو منتقل ہو گئی تھی لیکن لاہور ہائیکورٹ نے ʼʼروڈا‘‘ کو زمینوں اور ڈویلپمنٹ کے کام کرنے سے منع کر رکھا ہے۔