• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر سپریم کورٹ جاسکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر سپریم کورٹ جا سکتے ہیں،کے پی حکومت سے ایک ہفتے ایکشن پلان طلب کرلیا گیا جبکہ کے پی حکومت نے کہا کہ الیکشن فوری ممکن نہیں ، موسم رکاوٹ بن سکتا ہے،خیبر پختوانخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا صوبائی حکام نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا فوری انعقاد ممکن نہیں ۔ موسم کے باعث بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں ، خیبرپختونخوا حکام نے کہا کہ پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات مارچ اور دوسرے مرحلے میں مئی میں کرانا چاہتے ہیں ، چیف الیکشن کمشنر نے واضح کہا کہ کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے ۔

تازہ ترین