• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سے سزا یافتہ 15مختیارکار اور تپیدار پوسٹنگ سے فارغ

کراچی ( رپورٹ/رفیق بشیر)نیب کے ریڈار پر آنے کے بعد حکومت سندھ کی ہدایات اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سندھ ریونیو بورڈمیں فرائض انجام دینے والےنیب مقدمات میں سزا یافتہ یا ضمانت پررہا15مختیار کاروں ‘تپے داروں ‘ رجسٹرارز ، جونیئر کلرکوں اور سروے تپے داروں کوپوسٹنگ سے فارغ کردیاگیا ہےاوران ملازمین کو بورڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ اب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی جائے گی ۔جن افرادکو پوسٹنگ سے ہٹایاگیا ہے ان میں مختیار کار عبدالرشید کاکا ، مختیار کار غلام عباس سدھایو ، مختیارکار اسد اللہ سولنگی ،مختیار کار علی اکبر پنہیار ، مختیارکار ممتاز علی چنہ ، مختیار کار عبدالحمید کٹو ، سب رجسٹرار شاہد رضا شاہ ، سب رجسٹرار عبدالجبار شیخ ، جونیئر کلرک رجسٹریشن ونگ اللہ ڈنو ملاح ، جونیئر کلرک رجسٹریشن ونگ شکیل احمد میمن ، تپے دار منشی غلام سرور کالادی ، سروے تپے دار منشی اعجاز احمد سپیو ، تپے دار منشی میر برکت علی ٹالپر ، تپے دار منشی غلام یاسین اور تپے دار منشی عبدالعزیز سومرو شامل ہیں۔

تازہ ترین