• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے حوالے سے آرٹس کونسل میں مقابلہ خطاطی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے حوالے سے ملتان آرٹس کونسل میں مقابلہ خطاطی منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر سے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مقابلے میں سید عمار اقبال نے پہلی، راعنہ راشد نے دوسری اور عیشہ حامد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز کو بالترتیب 15 ہزار، 12 ہزار اور 9 ہزار روپے کے نقد انعامات دیے گئے۔ مقابلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
تازہ ترین