• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے گزشتہ دنوں دارِ فانی سے رخصت ہونے والے لیجنڈ اداکار اور کامیڈین کنگ عمر شریف کی ایک یادگار ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

عمران عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لیجنڈ اداکار عمر شریف کو یاد کرتے ہوئے ان کی ایک یادگار ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عمر شریف اپنے کام کے بارے میں بہت پُرجوش انداز میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔

عمران عباس کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں عمر شریف نے اپنے کام سے اپنی دلچسپی اور لگن کو شاعرانہ انداز میں بیان کیا ہے۔

عمر شریف نے کام سے اپنی محبت کا اظہار کچھ اس طرح کیا ہے۔

میں تو خادم ہوں آپ کا پُرانا
کام ہے میرا سب کو ہنسانہ
ہنسا ہنسا کر مر جاؤں گا
بھول نہیں پائے گا مجھ کو زمانہ
میں تو خادم ہوں آپ کا پُران
ا

عمران عباس نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمر شریف کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد 2 اکتوبر کو جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

تازہ ترین