• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی کے ’بھنگڑے‘ کو میمرز نے نیا رنگ دے دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان، ویرات کوہلی کی ایک دلچسپ ویڈیو کو میمرز نے رواں ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ ٹی20 کے لیے استعمال کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر وایرت کوہلی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ گراؤنڈ میں موجود بھنگڑا ڈال رہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کو ہنسانے والے میمرز کو تو بس بہانا چاہیے ہوتا ہے، میمرز کی جانب سے ویرات کوہلی کے اس بھنگڑے کو نیا رنگ دے دیا گیا ہے۔

میمرز کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی بالنگ سے خوفزدہ ویرات کوہلی T20 ورلڈ کپ میں محمد عامر کی عدم موجودگی کی خبر سُن کر بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔ 

میمرز کی جانب سے ویرات کوہلی کے اس بھنگڑے پر کیپشن دیا گیا ہے کہ ’جب ویرات کوہلی کو پتا چلے کہ محمد عامر ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہیں۔‘

واضح رہے کہ کرکٹ کے متوالے محمد عامر کی عدم موجودگی پر اُنہیں بہت یاد کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاک بھارت میچ سے قبل ’موقع موقع‘ کے نام سے نیا اشتہار جاری کر دیا ہے جو کہ اس وقت پاکستان میں ٹرینڈ کر رہا ہے۔ 

تازہ ترین