• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈکپ، بابر اعظم نے دبئی روانگی کے وقت کیا کہا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ کیلئے امارات روانہ ہوتے ہوئے قوم کیلئے جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم پر یقین رکھیں۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ شائقین کی سپورٹ سب سے بڑھ کر ہے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ کھڑے ہوں اور اس کے لیے دعا کریں، پاکستان ٹیم پر یقین رکھیں ، پاکستان زندہ باد۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگئی، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی جا رہی ہیں، بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیوہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے، بولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا۔

بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

تازہ ترین