• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل میرے لیے بہت ’اسپیشل‘ ہے، یمنیٰ زیدی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا ساتھی اداکارہ سجل علی کے بارے میں کہنا ہے کہ سجل ان کے لیے بہت ہی اسپیشل ہیں۔

یمنیٰ زیدی نےاپنے انسٹا لایئو سیشن میں مداحوں سے بات کرتے ہوئے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ساتھی اداکار بلال عباس کےبارے میں کہا کہ ’بلال تو بھئی باؤلہ عبداللّٰہ ہے ہمارا، اور ماشااللّٰہ انہیں اتنا بیسٹ ایوارڈ ملا ہے اس کے لیے انہیں بہت مبارکباد ۔‘

اسی دوران اداکارہ سجل علی نےاس انسٹا لایئو سیشن میں کمنٹ کیا تو اپنی ساتھی اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے یمنیٰ نے کہا کہ ’ سجل بہت پیاری ہے ۔‘


انہوں نے اپنے اس لائیو سیشن میں بتایا کہ ’ سجل ان کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈ جیتنے پر بہت مزیدار مٹھائی لے کر آئی  تھیں۔‘

یمنیٰ زیدی نےمزید کہا کہ ’ سجل میرے لیے بہت بہت ہی اسپیشل ہیں۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی کو ڈرامہ سیریل ’ پیار کے صدقے ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈز 2021میں دو کیٹیگریز میں ایوارڈز ملے ہیں ، پہلا ’ناقدین کے انتخاب پر بہترین اداکارہ‘ کا اور دوسرا ’ناظرین کے انتخاب پر بہترین اداکارہ‘ کا ایوارڈ ملا ہے۔

تازہ ترین