• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 : سجل علی نے یمنیٰ زیدی سے پارٹی مانگ لی

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نےلکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں دو ایوارڈز اپنے نام کرنے والی ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی سے ان کی کامیابی کی خوشی میں پارٹی مانگ لی۔

سجل علی نےاپنی انسٹا اسٹوری پر یمنیٰ زیدی کےلکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں کامیابی کے بعد کی گئی پوسٹ کو شیئر کیا ہے، جس میں یمنیٰ اپنے دونوں ایوارڈز تھامے فوٹوشوٹ کے لیے پوز دیتے نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’ یمنی، مبارک ہو ، اب تو پارٹی بنتی ہے یار۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی کو ڈرامہ سیریل ’ پیار کے صدقے ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈز 2021میں دو کیٹیگریز میں ایوارڈز ملے ہیں ، پہلا ’ناقدین کے انتخاب پر بہترین اداکارہ‘ کا اور دوسرا ’ناظرین کے انتخاب پر بہترین اداکارہ‘ کا ایوارڈ ملا ہے۔

گزشتہ روز یمنیٰ زیدی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی اپنے ان ایوارڈز کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھاتھا کہ ’وہ گزشتہ رات لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کے اپنے بہترین لمحات کو یہاں شیئر کر رہی ہیں۔‘


اداکارہ نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’سال 2021 ان کے لیے بہت ہی خوش قسمت ثابت ہوا ہے۔‘

انہوں نے قرآنِ کریم کی آیت کا ترجمہ تحریر کیا جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ’اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننے لگو تو ان کا شمار نہیں کر سکوگے، بے شک اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے۔‘

تازہ ترین