• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور فیلکنز خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کی چیمپئن بن گئی


پشاور فیلکنز کی ٹیم خیبر پختونخوا ہاکی لیگ کی چیمپئن بن گئی۔

فائنل میں بنوں پینتھرز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پشاورمیں کھیلے گئے خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کے فائنل میں پشاور فیلکنز اور بنوں پینتھرز کی ٹیم پہلے ہاف میں کوئی گول نہ کرسکی۔

بنوں پینتھرز نے دوسرے ہاف میں گول کرکے برتری قائم کی جو پشاور فیلکنز نے اگلے ہاف میں ختم کرکے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔

دونوں ٹیموں کےدرمیان گول کرنے کی کشمکش جاری رہی، تاہم آخری لمحات میں پشاور فیلکنز نے گول کرکے مقابلہ دو، ایک سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

چیمپئن ٹیم پشاور فالکنز کے سپورٹرز نے بھنگڑے ڈالے اور خوشی کا اظہارکیا۔

خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کا فائنل پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید