• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، ایک ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ


ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، ٹماٹر، آلو، گھی، مٹن، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر سمیت 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

چینی، آٹا، انڈوں سمیت 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0 اعشاریہ20 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 12اعشاریہ66 فیصد ہوگئی۔

سب سے کم آمدن والے طبقے کے لیے مہنگائی 14 اعشاریہ12 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر 10 روپے67 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ آلو 49 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے جبکہ گھی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مٹن کی قیمت میں 4 روپے 58 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 43 روپے 96 پیسے مہنگا ہوا، بیف، لہسن، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چینی اوسط 6 روپے 72 پیسے فی کلو سستی ہوئی، یوں ملک میں چینی کی اوسط قیمت 100 روپے 33 پیسے فی کلو پر آگئی ہے جبکہ انڈے فی درجن 6 روپے 65 پیسے درجن سستے ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 11 روپے 5 پیسے سستا ہوا ہے جبکہ حالیہ ہفتے دالیں، کیلا اور پیاز بھی سستے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

قومی خبریں سے مزید