• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت گردشی قرضے کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مزمل اسلم

وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ نہ کریں تو گردشی قرضوں میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران مزمل اسلم نے کہا کہ بجلی، گیس، پٹرول امپورٹ ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت گردشی قرضے کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر قیمتوں میں اضافہ نہ کریں تو گردشی قرضوں میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں قیمتیں اس طرح نہیں بڑھ رہیں جس طرح سے دیگر ممالک میں بڑھ رہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈھائی لاکھ کے فون پر اگر 40 ہزار ڈیوٹی ہے، تو ممکن ہے وہ 70 ہزار ہوجائے۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے مارچ میں بجلی کی قیمتیں 1روپے 40 پیسے فی یونٹ بڑھانے کا کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس لحاظ سے بجلی کی قیمت بڑھاتے تو 3 روپے تک کا اضافہ ہوتا۔

تازہ ترین