• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سطح پر ترقی کی بلند شرح 2021ء کی تیسری سہ ماہی میں کمزور پڑ گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وبا کے باعث پیدا ہونے والے اقتصادی اثرات سے ممالک کے باہر نکلنے کے بعد عالمی سطح پر ترقی کی بلند شرح سنہ 2021ء کی تیسری سہ ماہی میں کمزور پڑ گئی ہے لیکن اعتماد اورآرڈرز کی سطح اب بھی بلندہے۔ یہ بات دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفا اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے)اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس(آئی ایم اے) کے ایک مشترکہ عالمی اقتصادی سروے (جی ای ایس )میں بتائی گئی ہے۔ سروے کے مطابق ،سنہ 2021ء کی تیسری سہ ماہی میں، عالمی اعتماد میں کمی واقع ہوئی جس کے مطابق مغربی یورپ میں 24-اور شمالی امریکا میں -41 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے عالمی اعتماد کا اسکور نیچے آ گیا۔ تاہم، دنیا دیگر خطوں کے مقابلے میں،اِن دونوں خطوں میں یہ شرح اب بھی بلند ہے۔ فی الحقیقت، ایشیا پیسفک میں اعتماد میں غیر معمولی اضافہ یعنی 11+اور جنوبی ایشیا میں +20ہوا ہے جبکہ گزشتہ سروے کے مطابق اس میں کمی واقع ہوئی تھِی۔ مشرق وسطی واحد خطہ تھا جہاں دوسری اور تیسری سہ ماہی کے مجموعی چھ ماہ کے دوران اعتماد میں ریکارڈ بہتری آئی۔آرڈرز کے حوالے سے، جو اقتصادی سرگرمی کا کارآمد ہے بینچ مارک ہے ، ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں تقسیم پائی گئی۔ ترقی یافتہ خطوں میں آرڈرز میں کمی ہوئی جس نے شمالی امریکا اور مغربی یورپ کو متاثر کیا اور، اس کے برعکس، ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں معتدل بہتری دیکھی گئی۔افریقہ کے علاوہ، تمام بڑے خطے اب اپنے آرڈرز کی سطح وبا سے پہلے کی سطح سے بلند رپورٹ کر رہے ہیں جس سے عالمی سطح پر مسلسل بحالی کا اشارہ ملتا ہے۔

تازہ ترین