• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او پی سی کے وائس چیئرمین مخدوم طارق شاہ برطانیہ پہنچ گئے

ہڈرزفیلڈ (نمائندہ جنگ) او پی سی کے نو منتخب وائس چیئرمین مخدوم طارق شاہ مختصر دورہ پر برطانیہ پہنچ گئے، اپنے دورے کے دوران وہ مختلف کمیونٹی وفود سے ملاقاتیں کریں گے اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سب سے پہلے میں وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی، عمران خان کا ویژن ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور عمران خان اوورسیز پاکستانیوں اپنا اثاثہ سمجھتے ہوئے دل و جان سے چاہتے ہیں، آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ دن پہلے اوورسیز پاکستانی پہلے قرضہ لے کر گھر نہیں لے سکتے تھے اب ان کو یہ سہولت مہیا کی گئی ہے، شوکت عزیزنے اوورسیز کے لیے پوائنٹ سسٹم متعارف کروایا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے پراپرٹی کے مسائل کے حل کے لیے سپیڈی سسٹم بنایا گیا ہے تاکہ ان کے کیس جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچیں۔ ہمارے او پی سی میں نادرا کارڈ اگر کسی کو چاہیے تو وہ لے سکتا ہے ،24 گھنٹے ہیلپ ڈیسک مہیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو جو بھی مسائل ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں ہم دن رات ان کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔ 
تازہ ترین