• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، بدعنوانی میں ملوث اہم شخصیات، شہری اور غیر ملکی گرفتار

ریاض(شاہدنعیم)سعودی عرب میں کارروائیوں کے دوران بدعنوانی میں ملوث اہم شخصیات اور غیر ملکی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا گیاہے ، تفصیلات کے مطابق انسداد بدعنوانی کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بدعنوانی کے الزامات میں متعدد اعلی سرکاری عہدیداروں کوگرفتار کیا گیا جن میں سے بعض کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ جرم ثابت ہونے پر فوجداری عدالت نے کچھ کے خلاف ابتدائی فیصلہ صادر کردیا ہے سعودی میڈیا نے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مالی بدعنوانی کے مقدمات میں ایک تجارتی ادارے کے اعلی عہدیدار اور بینک کے دو ملازمین کوگرفتار کیا گیا ۔

تازہ ترین