• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈورا، پاناما میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کی جائیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سپریم کورٹ میں دائر ایک درخواست میں پنڈورا لیکس اور پانامہ لیکس کی فہرست میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کرنے کی استدعا کی ہے ،جمعہ کے روز دائر آئینی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان سب سے شواہد مانگے جائیں کہ پاکستان سے پیسہ آف شور کمپنیوں میں کیسے منتقل ہوا ہے ؟درخواست گزار نے ٹھوس وضاحت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے ، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ایف بی آر کو اس بات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی جائے کہ بیرون ملک اثاثے کرپشن یا منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائے گئے،درخواست میں ایف بی آر کو پاکستانیوں کے ظاہر نہ کردہ بیرون ملک اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کرنے اوراقوام متحدہ چارٹر کے تحت کرپشن کے پیسے سے بنائے ہوئے مجوزہ اثاثے واپس لانے کا حکم جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔

تازہ ترین