• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی قیادت سے ملاقات کیلئے کوئٹہ ڈویژن کا وفد لاہور جائیگا‘ ن لیگ

کوئٹہ (پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدرمحمد رحیم کاکڑ ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری ضلع پشین میر وائس کاکر ایڈووکیٹ ،ہمایوں الکوزئی، ایڈووکیٹ طارق محمود بٹ، ایڈووکیٹ عمر فاروق کاکڑ ،ایڈووکیٹ احمد شاہ ،تحصیل ناناصاحب صدر شاہ مسعود کاکڑ، عبدالمنان درانی، عبدالرحمن اور امیر جان نے بیان میں آئے روزینگ ڈاکٹر زکی جانب سے احتجاج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات سے تنگ عوام جو پہلے ہی مہنگائی و بیروزگاری کے ستائے ہوئے ہیں ڈاکٹروں کے احتجاج کی وجہ سے مزید پریشان ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں پہلے ہی صحت کی سہولیات کا فقدان ہے جب کبھی غریب مریض ہسپتال کا رخ کرلیں تو وہاں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے مجبوراً انہیں پرائیویٹ ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس جانا پڑتا ہے جو ان کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ بیان میں انہوں نے عزیز جمالی کی قیادت میں کام کرنے والے صوبے کے تمام اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب سے پی پی ایچ آئی کا ادارہ بنا ،صوبے کے طول وعرض میں صحت کی سہولتوں میں زمین آسمان کا فرق نظر آیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پی پی ایچ آئی کی بہترین ٹیم کے ساتھ ہے ۔درایں اثناء محمد رحیم کاکڑ نے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کا وفد جلد مرکزی قیادت سے ملاقات کیلئے لاہور جائے گا جس میں پارٹی کو درپیش مسائل ودیگر امور پر بات کی جائیگی ۔
تازہ ترین