ملتان (پ ر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا عبدالحبیب عطاری نے کہا ہے کہ جب نبی رحمت ﷺ کی ولادت ہوئی تو ظلمت کا اندھیرا دور ہوگیا،وہ بڑا عجب دور تھا ،جہالت اپنے عروج پر تھی ۔آپ ﷺ کی آمد سے قبل بڑے بڑے واقعات ہوئے، بارہ ربیع الاول صبح صادق کے وقت سرکار ﷺ کی ولادت ہوئی ،اس وقت رات جارہی تھی اور صبح آرہی تھی ، خوشبوؤں سے مہکے ہوئے سرکار ﷺ دنیا میں لے آئے، جسم انور صاف ستھرا اور خوشبوؤں سے مہکا ہوا تھا ،سرکار ﷺ جب دنیا میں تشریف لائے تو سجدہ فرمایا اور اپنی امت کو یاد فرمایا ،اس وقت بھی ا پنی امت کو یاد فرمایا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےٹیلی کام کمپنیز کی تمام برانچز میں بذریعہ ویڈیو لنک بیان کرتےہوئے کیا۔