• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ڈینگی کے مزید 152 کیسز رپورٹ


اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 152 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں جس کے بعد دارالحکومت میں ڈینگی کےکُل کیسز1801 ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او ) ڈاکٹر زعیم ضیاء نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی مثبت کیسز کی شرح 59 فیصد ہے جہاں پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 152 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں 1161 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 640 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ’ترلائی‘ ہے جہاں پر 563 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین