• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں سِنگل نہیں ہوں ، جلد شادی ہوجائے گی، حبا بخاری

حبا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب سِنگل نہیں ہیں اور جلد ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

جیو ٹی وی کے ڈرامے ’فتور‘ میں دلنشین کا کردار ادا کرنے والی حبا بخاری کو  حالیہ سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے شادی کی پیشکش کی جس میں انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں سِنگل نہیں ہوں۔

حبا بخاری نے شادی سے متعلق ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میری جلد شادی ہوجائے۔

انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ انہوں نے  شادی جب بھی کی سب کو بتا کر کریں گی۔

خیال رہے کہ اداکار احسن خان کے شو میں حبا بخاری نے اپنی منگنی نہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

تازہ ترین