ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حبا بخاری نے ایک شو میں نعت ’میں تو پنجتن کا غلام ہوں‘ پڑھ کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
حبا بخاری کی نعت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہیں انتہائی عاجزی سے نعت رسولﷺ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
حبا بخاری نے بہت کم عرصے میں ہی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کر کے ڈرامہ انڈسٹری میں ایک خاص مقام پیدا کرلیا ہے۔
مداح حبا بخاری کو شو میں نعت پڑھتے ایک نئے انداز میں دیکھ کر حیران رہ گئے، اپنے ردعمل میں مداح حبا بخاری کی خوبصورت آواز میں نعت کی تعریف کررہے ہیں۔