• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز 2021: حبا بخاری کی ریڈ کارپیٹ سے خوبصورت تصاویر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کی لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کے ریڈ کارپیٹ کی خوبصورت تصاویر کے ہر جانب چرچے ہیں۔

حبا بخاری کے ایک فین پیج نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  کراچی میں منعقد ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب سے کچھ تصاویر شیئر کیں۔


ان تصاویر میں اداکارہ کالا مغربی طرز کا لباس پہنے کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں، ان کے مداحوں کی جانب سے بھی ان تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے عبداللّہ کادوانی اور اسد قریشی کے پروڈیوس کردہ جیو انٹرٹینمنٹ کے رومانوی ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ کو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کے لیے ’بہترین ٹی وی سیریل‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار دانش تیمور کو بھی لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

حبا بخاری کو ’بہترین خاتون اداکارہ‘ اور دانش کو ’بہترین مرد اداکار‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

تاہم حبا بخاری ناظرین کے انتخاب اور ناقدین کے انتخاب دونوں ہی کیٹیگریز میں بہترین خاتون اداکارہ کا ایوارڈ اپنےنام نہ کرسکیں ۔

اداکار دانش تیمور ناظرین کے انتخاب کی کیٹیگری میں بہترین اداکار کا ایوارڈاپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

تازہ ترین