• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنول آفتاب کے حجاب پر تنقید، ذوالقرنین کا صارف کو کرارا جواب

پاکستان کے ٹک ٹاک اسٹار اور اداکار ذوالقرنین سکندر نے اپنی اہلیہ و ٹک ٹاکر کنول آفتاب کے حجاب پر تنقید کرنے والے صارف کا منہ بند کردیا۔

حال ہی میں کنول آفتاب نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ فارمولا کار میں بیٹھی ہوئی ہیں اور حجاب کے بغیر نظر آئیں۔


کنول آفتاب کی تصویر پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُن کے لیے محبت بھرے تبصرے کیے تو وہیں ناقدین ٹک ٹاکر پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ایک صارف نے کنول آفتاب کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کبھی حجاب پہنتی ہیں اور کبھی حجاب کے بغیر ہوتی ہیں۔‘

صارف نے کہا کہ ’یہ بہت ہی عجیب ہے، آپ مستقل حجاب کریں ورنہ حجاب نہ کریں۔‘

انسٹاگرام صارف کی تنقید پر کنول آفتاب کے شوہر ذوالقرنین سکندر اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکے اور اُنہوں نے صارف کو کھری کھری سُنادیں۔

ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ ’اگر آپ تھوڑا پڑھ لکھ لیتے تو آپ کو شاید معلوم ہوتا کہ فارمولا کار میں بیٹھتے ہوئے ہیلمٹ پہنا جاتا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اور ڈوپٹہ اس لیے نہیں پہنا جاتا کیونکہ انجن میں پھنسنے کا خطرہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے حادثہ ہوسکتا ہے۔‘

واضح رہے کہ  رواں سال ہی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے نکاح کیا، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی دُنیا کی اس جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین