• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پانا ما لیکس پر کمیشن بناکر احتساب کا نظام نا فزکریں سراج الحق

لاہور( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاناما لیکس پر کمیشن بنا کر احتساب کا نظام نافذ کریں ،قبائل کے نام پر لئے گئے فنڈز کا حساب دیا جائے،تمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے،قبائلی علاقوں میں  ایف سی آر انگریز کا نافذ کردہ کالا اور ظالمانہ قانون ہے جسے اسلام آباد کے حکمران اچھا قانون کہتے ہیں، اگر یہ اتنا ہی اچھا ہے تو اسے اسلام آباد میں بھی نافذکیا جائے۔ ہم اس ظالمانہ قانون کو نہیں مانتے۔ ایف سی آر کو ختم اور شریعت کے نظام کو نافذ کرکے دم لیں گے۔ پاناما لیکس کے ٹی او آرز پر اپوزیشن جماعتوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔ حکومت یا اپوزیشن میں سے جو بھی ٹی او آرز اور کمیشن سے بھاگنے کی کوشش کرے تو سمجھ لینا چاہئے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی کرپشن کرنے والوں کی فہرست میں موجود ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ثبوت آنے کے بعد ہم نے عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام اور کرپشن کے خاتمے میں ہے۔  جماعت اسلامی کے کسی بھی وزیر، سینیٹر ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی حتیٰ کہ کسی مئیر کے دامن پر بھی کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔
تازہ ترین