محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ بھرتی کے مایوس کن نتائج کے بعد پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اساتذہ کی بھرتی کے معاملے میں نئی پالیسی سامنے آگئی ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم نے اساتذہ بھرتی ٹیسٹ کے مایوس کن نتائج کے بعد بھرتی پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے تجاویز تیار کرلیں ہیں، جن کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے تجویز دی ہے کہ اساتذہ بھرتی کے معاملے میں ہر مضمون مین 45 فیصد نمبر لازمی کی شرط ختم کردی جائے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے تجویز دی کہ خواتین کو پاسنگ مارکس میں مزید رعایت دی جائے گی اور ان کے پاسنگ مارکس کی حد 40 اسکور تک جا سکتی ہے۔
تجویز دی گئی کہ مرد اساتذہ کے لیے پاسنگ مارکس 55 ہی ہوں گے، نرمی کے باوجود آسامی ہوئی تو نمبروں میں مزید رعایت دی جاسکتی ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تجاویز کی منظوری کے بعد بھرتی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔