• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں شہریوں کی جائیدادوں کا سرکاری ریکارڈ ردّی میں فروخت


سرگودھا میں شہریوں کی جائیدادوں کا سرکاری ریکارڈ ردّی میں فروخت کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرکاری ریکارڈ فروخت کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا، سرکاری ریکارڈ کی تلاش جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے جونیئر کلرک کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں موقف اپنایا گيا ہے کہ محافظ خانہ سے ملزم نے سرکاری ریکارڈ چوری کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے کاغذات فیکٹری ایریا میں کباڑیے کو 250 روپے میں فروخت کیے۔

تازہ ترین