• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پارلیمنٹ کو غیر مستحکم کردیا گیا، فضل الرحمان


اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کا گناہ کیا ہے کہ آپ نے آج عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔  آج پارلیمنٹ کو غیر مستحکم کردیا گیا، معیشت تباہ کردی گئی۔

فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے سوال کیا کہ جب لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوجائیں گے تو پارلیمنٹ کی کیاحیثیت رہ جائے گی؟

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہورا بنائیں گے، اب پی ڈی ایم نے تمہارا احتساب کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ریاستوں کی بقا کا دارومدار آج معیشت پر ہے، ایک بار پھر دنیا میں معیشت کی جنگ شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے، آج غیر مستحکم بنادیا گیا، ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت آپ کے وجود پر حملہ کررہا ہے، تم نے کشمیر کا سودا کیا کیسے خود کو عوام کا نمائندہ سمجھتے ہو۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عوام کا گناہ کیا ہے کہ تم نے آج عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑدیے، پوچھتا ہوں تم کب تک ایک نعرے کی سیاست کروں گے کہ فلاں چور ہے؟

انہوں نے کہا کہ تم نے سب کو چور کہا، اپنے دامن پر نظر ڈالو، تم نے تو تحفے کی گھڑیاں بیچ دیں، کسی نے کہا ایک کروڑ کی گھڑی ہے، کہا ایک کروڑ کی بیچ دو۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ جب تک ہم تھے کشمیر کا سودا نہیں ہوسکتا تھا، ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی تھی جو حماقت سے کم نہیں۔

تازہ ترین