پیپلزپارٹی کا کراچی کے باغ جناح میں جلسہ آج ہوگا جس کے لیے پنڈال سجا دیا گیا ہے اور کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔
پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے باغ جناح کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جلسہ شام 4 بجے شروع ہوگا جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
دوسری جانب شہدائے کارساز کی یادگار پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شمعیں روشن کیں اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔