• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کی جیل میں گزاری جانے والی زندگی انتہائی کربناک ہے، رپورٹ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)منشیات کیس میں نامزد آریان خان اب تک اپنی رہائی کے منتظر ہیں تاہم گاہے بگاہے ان کے جیل سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہیں۔بھارتی میڈیا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ممبئی کی بڑی جیلوں میں سے ایک آرتھر روڈ جیل جسے ممبئی کی سینٹرل جیل بھی کہا جاتا ہے اس سے متعلق کچھ انکشافات کیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق آریان خان کی جیل میں گزاری جانے والی زندگی انتہائی کربناک ہے کیونکہ شہزادوں کی طرح اپنے گھر میں رہنے والے آریان کو باتھ روم کے استعمال میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا کہ 1926 میں بننے والی ممبئی کی سینٹرل جیل میں وہی پانی دستیاب ہے جو باتھ روم کے نلکوں میں آتا ہے، جیل کی دیواریں انتہائی گندی ہیں جن میں سے ہر وقت بو آتی رہتی ہے۔جیل کے باتھ روم کے لاک بھی نہیں ہیں جب کہ باتھ روم کے باہر بھی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں جس کے باعث اپنی باری آنے پر ہی کوئی بھی ملزم اندر جاتا ہے۔کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس جیل میں چوہوں اور چھوٹے موٹے کیڑوں کی بھرمار ہے جب کہ قیدیوں کی کوئی رازداری نہیں ہے۔دریں اثناءآریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیوروکی جانب سے 2 اکتوبر کی شب کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جس کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی۔این سی بی نے دعویٰ کیا کہ کروز شپ پارٹی میں منشیات کے استعمال پر ملنے والی اطلاع کے بعد چھاپہ ماراگیا جس میں آریان خان کو ان کے دوستوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر کروز شپ پارٹی اور این سی بی کے چھاپے سے متعلق بھارتی میڈیا کے ویریفائیڈ سوشل اکاؤنٹ سے مختلف ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں ۔شیئر کی جانے والی ویڈیو میں کروز شپ پارٹی کے دوران اندرونی ماحول کو فلم بند کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں کروز شپ کے مختلف فلورز پر سیکڑوں کی تعداد میں لڑکے لڑکیوں کومیوزک پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو پر درج وقت کے مطابق یہ ویڈیو رات تقریباً ساڑھے تین بجے کی ہے۔

تازہ ترین