• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشا پاشا بھی علی گل پیر کے رنگ میں ڈھل گئیں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا کو بھی اداکار، میزبان، گلوکار و کامیڈین علی گل پیر کا رنگ چڑھ گیا ہے۔فنکارانہ صلاحیتوں سے بھر پور علی گْل پیر آئے دن کسی نہ کسی معروف شخصیت کی پیروڈی ویڈیو یا پھر فیشن فوٹو شوٹ کا ʼری کرئیٹʼ بنا کر اپنے فالوورز اور مداحوں کو ہنسنے کا موقع دیتے رہتے ہیں۔علی گْل پیر کی جانب سے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، اس تصویر میں بھی اْن کا حس مزاح خوب جھلک رہا ہے اور اْن کے ہمراہ منشا پاشا بھی علی گل پیر کے رنگ میں ہی ڈھلتی نظر آرہی ہیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی گْل پیر اور منشا پاشا کی جانب سے میٹ گالہ 2021ء میں گلوکارہ ریحانہ اور راکی کا لْک ری کرئیٹ کیا گیا ہے۔اس تصویر میں منشا پاشا نے ریحانہ بنتے ہوئے بے ڈھنگا سیاہ لباس جبکہ علی گْل پیر نے راکی کے فیشن کو کاپی کرتے ہوئے سندھی ثقافتی چادر ʼرِلیʼ اوڑھی ہوئی ہے۔منشا پاشا اور علی گْل پیر کی اس تصویر نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے علی گْل پیر کے اس مزاحیہ ری کرئیٹ کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

دل لگی سے مزید