• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنوعاقل بچی سے زیادتی، ایم پی اے شمیم ممتاز کا بچی کو وڈیرے سے رجوع کا مشورہ

سکھر (بیورورپورٹ، چوہدری محمد ارشاد ) پنوعاقل میں اسکول کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے بعد نازیبا وڈیوز بناکر انہیں بلیک مل کرنے کا معاملہ ، سندھ حکومت میں شامل سندھ چائلڈ پروٹیکشن کی چیئرپرسن ایم پی اے شمیم ممتاز نے متاثرہ لڑکی کو انصاف دلانے کے بجائے وڈیرے کو علاقے کا باپ قرار دیکر معاملہ حل کرنے کا مشورہ دے دیا، وڈیرے کا نقشہ برا کھینچا گیا میں کہتی ہوں وڈیرا گاوں کا باپ ہے۔ پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور سندھ چائلڈ پروٹیکشن کی چیئرپرسن شمیم ممتاز نے پنوعاقل پہنچ کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی، بچی اور اس کے والدین کو ہر ممکن تعاون کا یقین کچھ اس طرح دلایا کہ اس نے نہ صرف حیران بلکہ سوالات کھڑے کردئیے، رکن صوبائی سندھ اسمبلی شمیم ممتاز کا کہنا ہے کہ عدالتیں اور پولیس اپنا کام کر رہی ہیں، معاملہ دو ماہ بعد بھی صفر پر کھڑا ہے۔

تازہ ترین