• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، سرکار ی اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے 4 شیر خوار بچے جاں بحق

سرگودھا(نامہ نگار) سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 4 شیر خوار بچے جاں بحق ہوگئے ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد کمشنر کے حکم پر غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ کمشنر سرگودھا ڈویثرن ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال کے نرسری وارڈ میں آکسیجن کی کمی سے 4 شیر خوار بچوں جی موت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ اور 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دیدی ۔ تحقیقاتی ٹیم میں ڈائریکٹر ہیلتھ ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ، پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال شامل ہیں ۔ کمیٹی 24 گھنٹوں میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں گی ۔

تازہ ترین