• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں محمد سلیم کا لارڈ واجد خان کے اعزاز میں استقبالیہ

لندن ( پ ر) لندن کے نواحی علاقے ریڈنگ کی ممتاز سماجی شخصیت چیئرمین پاکستان کمیونٹی سنٹر ریڈنگ و صدر پی پی پی گریٹر لندن میاں محمدسلیم کی میزبانی میں نو منتخب ممبر ہاؤس آف لارڈز واجد خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ کمیونٹی رہنماؤں نے ہائی کمشنر معظم احمد خان،ممبرز پارلیمنٹ ، ممبرز ہاؤس آف لارڈز ، میئرز اور کونسلرز کی کورونا وبا کےدوران کمیونٹی خدمات باالخصوص پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے مسئلہ پر کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر کونسلز، میئرز اور دیگر کمیونٹی رہنماسابق ایم ای پی جان ہاورتھ ، منسٹر کوآرڈینیشن پاکستان ہائی کمیشن لندن عاصم گلزار، چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی، صدر او پی ڈبلیو سی حاجی عابد حسین ، کونسلر رس کیون، ڈاکٹر صالح الدین، کوآرڈینیٹر او پی ڈبلیو سی پروفیشنل فورم برطانیہ امجد تارڑ ایڈووکیٹ، میاں مشتاق، کمیونٹی رہنما مشتاق لاشاری، صدر او پی ڈبلیو سی بزنس فورم برطانیہ نعیم طاہر، سیکرٹری انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن شاہد ندیم، زاہدہ نوری ، کونسلر گل مواز خان، کونسلر ایوب، کونسلر کرس مائیکل، یاسر خان، اعظم عبداللہ ، محمودہ عبد اللّٰہ ، میاں اصغر ، سعیدہ مغل ، ڈاکٹر افتخار، سلطان حیات، کونسلر افتخار احمد، سجاد بٹ ، ڈاکٹر خالد باجوہ ،کونسلر روتھ ، میاں شاہجہان، انوارہ خان ، مہوش، فریحہ خان، بیرسٹر فخریہ ، مریم موسیٰ ، ڈاکٹر اعجاز ،صدر مسلم لیگ لیگل ونگ برطانیہ چوہدری انصر محمود، زینب خان، بیرسٹر عارف، جاوید اخونزادہ، کونسلر رانا نوید ، راجہ اصغر خان، خالد خان، سمیت دیگرنے شرکت کی۔ لارڈ واجد ، جان ہاورتھ، نعیم نقشبندی، عابد حسین،مشتاق لاشاری ، چوہدری انصر ، کونسلرز اور دیگر شرکاء کا کہنا تھا میاں سلیم اور پی سی سی ریڈنگ کی کمیونٹی خدمات قابل تحسین ہیں اور کورونا وبا کے دوران ملحقہ تنظیموں اور مساجد کمیٹیز کے ساتھ مل کربطریق احسن کمیونٹی کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ میاں سلیم ، نعیم نقشبندی ، مشتاق لاشاری اور دیگر کمیونٹی شرکاء اور رہنماؤں نے نو منتخب لارڈ واجد خان کو مبارکباد اورکورونا وبا اور ریڈ لسٹ کے حوالے سے کمیونٹی کو ریلیف فراہم کرنے پر متحرک کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔ ریڈنگ کمیونٹی کی طرف سے میاں سلیم ، پی سی سی ریڈنگ اور لوکل کونسلرز کی کاوشوں سے ریڈنگ میں مسلمانوں کے قبرستان اورویک اینڈ پر تدفین کی اجازت کے حوالے سے فیصلے کا خیر مقدم اور کاوشوں کو سراہا گیا، لارڈ واجد خان نے تقریب کو خوش آئند اور میاں سلیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی خدمت کے حوالے سے کاوشیں جاری رکھیں گے۔ تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے کمیونٹی کو ان کی دہلیز پر نادرا سہولیات فراہم کرنے اور ایمر جنسی ویزا ،دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو آسان بنانے پر پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان اور انچارج قونصلرز افیئرز انیل ظفر کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا گیا ۔تقریب میں موجود مینجر نادرا لندن غلام قادر رزاقی کو کمیونٹی خدمات پر لارڈ واجد ، جان ہاورتھ، میاں سلیم، نعیم نقشبندی ، عابد حسین ودیگر کونسلرز نے شیلڈ پیش کی جب کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، بریگیڈئر ندیم اقبال اورسید علی گیلانی کے ایصال ثواب کیلئے دعا ئے مغفرت بھی کی گئی۔ 
تازہ ترین