• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عیدمیلادالنبیﷺ کا شاندار جشن منایا جائے گا، عمران خان

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عیدمیلاد ﷺکا شاندار جشن منایا جائے گا جس میں پوری قوم بھر پو شرکت کرے گی ، یہ برکتوں کا مہینہ ہے۔

ہفتہ کو عیدمیلاد النبی ؐکے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، انہوں نے کہا کہ لیڈر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے۔ 

عمران خان نے عوام، میڈیا ، اقلیتوں سمیت پوری قوم کو جشن عید میلاد النبی ؐ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل اس طرح کا جشن پہلے کبھی نہیں منایا گیا۔

تازہ ترین