• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، نیب نے زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کو طلب کرلیا

راولپنڈی(آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلئے آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کوطلب کرتے ہوئے منی ٹریل سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کردی،نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں رخسانہ بنگش کو19اکتوبرکودن 12بجے پیش ہونےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کرنی ہے، نیب کے مطابق رخسانہ بنگش نے اوپن مارکیٹ سے 2لاکھ 84ہزارڈالرزخریدے اور 3لاکھ 43ہزار ڈالرز کوبیرون ملک بھی بھجوایا گیا،نوٹس میں رخسانہ بنگش کومنی ٹریل سمیت تمام متعلقہ ریکارڈساتھ لانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی اورغیرملکی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے۔

تازہ ترین