• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فی لیٹر پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں 67 پیسے کا اضافہ

اسلام آباد (عاطف شیرازی) پیٹرول پر سیلز ٹیکس آٹھ روپے پندرہ پیسے سے بڑھ کر آٹھ روپے بیاسی پیسے فی لیٹر ہوگیا تاہم فیصد کے حساب سے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح برقرار رکھی گئی ہے جبکہ پیٹرول کے فی لیٹر پر پیٹرولیم لیوی پانچ روپے باسٹھ پیسے پر برقرار رہے گی۔

فی لیٹر پیٹرول پر عوام سے پچیس روپے بائیس پیسے ٹیکس،ڈیوٹیز،مارجن اور لیوی وصول کئے جارہے ہیں،فی لیٹر پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 112 روپے 57 پیسے بنتی ہے جبکہ عوام کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 137 روپے 79 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

فی لیٹر پیٹرول پر 3 روپے 91 پیسے ڈیلرز کمیشن ، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 2 روپے 97 پیسے جبکہ فی لیٹر پیٹرول پر آئی ایف ای ایم 3 روپے 90 پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید