• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پرمہنگائی کابم گرایاگیا،ذکراللہ مجاہد

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے بجلی اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرایااور آئی ایم ایف کی غلامی کا ثبوت دیا ہے۔گھی، آٹا، چینی، دالیں، صابن، کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مہنگائی کا عذاب بن کر نازل ہوا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلعی عہدیداران کے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہنگامی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراءلاہور ملک شاہد اسلم،ضیاالدین انصاری،حاجی ریاض الحسن،چوہدری محمود الاحد،وقار ندیم وڑائچ،نائب قیم لاہورعبدالحفیظ اعوان،عبدالرشید مرزا،احمد سلمان بلوچ،انجینئر حماد رشید،امیر جماعت اسلامی شمالی لاہور سیف الرحمان،قیم عثمان افضل،امیر شرقی ڈاکٹر محمود احمد،قیم شرقی حبیب نذیر،امیروسطی شعیب یعقوب، قیم وسطی عمر شہباز،امیر جنوبی خالد احمد بٹ،قیم محمد یونس ایڈووکیٹ،امیرغربی عبدالعزیز عابد،قیم غربی غلام حسین بلوچ،صدر شعبہ رابطہ خواتین وسیم اسلم قریشی،سیکرٹری سیاسی کمیٹی عامر نثار خان،صدر جے آئی یوتھ عبداللہ ایڈووکیٹ،سیکرٹری قدیر شکیل،ناظم اعلیٰ اتحاد العلماءقاری عطاءالرحمٰن،صدر شعبہ ارکان شریف الحق،نشرواشاعت اےڈی کاشف،سیکرٹری الخدمت لاہور ملک محمد شفیق، ل افتخار احمد چوہدری ودیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین