• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں کے اوقات کار میں تبدیلی

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں کیلئے موسم سرما کے پیش نظر اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل رجسٹرار(ایڈمن)پشاورہائیکورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاورہائیکورٹ، تمام سرکٹ بنچز اور صوبے کی ماتحت عدالتیں 16اکتوبر سے صبح ساڑھے 8بجے سے مقدمات پر سماعت شروع کریں گی اور 3بجے تک کام جاری رکھیں گی ۔ اس طرح جمعہ کے روز اوقات کار ساڑھے 8بجے سے ساڑھے 12بجے تک ہوں گے۔ نئے اوقات کار کا اطلاق 15اپریل تک ہوگا۔
تازہ ترین