• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے عوام پر مہنگائی کے بم گرا کر ملک کو تباہی سے دو چار کر دیا، لیاقت شباب

پشاور(جنگ نیوز)پیپلز پارٹی کے بانی رہنما پراونشل و سنٹرل کمیٹی کے ممبر پشاور کے ڈویژنل صدر اور سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں کی طرف سے تبدیلی لانے اور نیا پاکستان بنانے کی بجائے ملک کو تباہی سے دو چار کر دیا ہے بار بار مہنگائی بم گرانا غربت کی بجائے غریبوں کو ختم کرنا لوگوں کو بے روزگار کرنا مافیا کی سرپرستی کرنا لٹیروں کو این آر او دینا اور اپوزیشن کے خلاف انتقام کی حدیں پھلانگنا حکمرانوں کا ایجنڈا بن چکا ہے مہنگائی میں بے تحاشا اضافے اور غربت و بے روزگاری میں اضافہ سے غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو گئی ہے اور غریبوں کے بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں پیپلز پارٹی کی طرف سے عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑا جائے گا اور نااہل حکمرانوں کا بوریا بستر گول کروانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ لیاقت شباب نے پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے پشاور ڈویژن میں17اکتوبر سے 29اکتوبر تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا نوشہرہ میں آج17نومبر اتوار کو مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔21اکتوبر کو چارسدہ،22اکتوبر کو ضلع مہمند13اکتوبر کو ضلع خیبر24اکتوبر کو پشاورسٹی ڈسٹرکٹ اور 29اکتوبر کو پیپلز پارٹی ضلع پشاور کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا۔ عوام نے مہنگائی سے نجات کے لئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے پیپلز پارٹی آنے والے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی اور مرکز و چاروں صوبوں میں جیالوں کی حکومت ہو گی۔
تازہ ترین