• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرا بیلگیچ کی پسندیدہ بالی ووڈ اداکارہ کونسی ہے؟

دُنیا بھر میں مقبول شہرہ آفاق تُرک سیریز 'ارطغرل غازی' میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے اپنی پسندیدہ بالی ووڈ اداکارہ کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔

تُرک اداکارہ اسرا بیگیچ جنہوں سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا وہ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی مداح لگتی ہیں۔

اسرا بیلگیچ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رُخ کرتے ہوئے بالی ووڈ ’پریم رتن دھن پایو‘ کا ٹائٹل سانگ شیئر کیا اور سونم کپور کی تعریف کی۔

اُنہوں نے بالی وڈ کی پلے بیک گلوکارہ پلک موچل کو بھی اُن کی سُریلی آواز کے لیے سراہا۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اسرا بیلگیچ نے ترکی زبان میں لکھا ہے کہ ’خوبصورت آواز اور سونم کپور کی بے مثال صلاحیت ایک کمال کام کو ترتیب دیتی ہے۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں گانے ’پریم رتن دھن پایو‘ اور فلم کے دونوں مرکزی اداکاروں سلمان خان اور سونم کپور کا نام بھی لکھا۔

اسرا بیلگیچ کا ٹوئٹ دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سونم کپور اُن کی پسندیدہ بالی ووڈ اداکارہ ہیں۔

تازہ ترین