• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کے وزیراعظم کا ملک سے جسم فروشی ختم کرنے کا عزم

میڈرڈ(اےایف پی)اسپین کے بائیں بازو کے وزیر اعظم پیڈرو سانشز نے اسپین سے جسم فروشی ختم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اسے غلامی قرار دیا ہے۔اپنی پارٹی کے تین روزہ کانگریس کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کی پالیسیوںمیں گھریلو تشدد کے خلاف سخت قوانین متعارف کرائے ہیں اور ساتھ ہی کم ازکم تنخواہ میں اضافہ بھی متعارف کرا یاہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک سے جسم فروشی کے خاتمے کا بھرپور ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ یہ ایک قسم کی غلامی ہے۔

تازہ ترین